الخالق کا ورد کرنے والا کسی سے غصہ اور نفرت نہیں کرتا۔۔۔ یہ اسم جمالی ہے اس کے اعداد ۷۳۱ ہیں۔۔
۔ جو شخص اس مبارک نام کا ورد بے حساب ہر وقت کرتا رہے گا۔اللہ پاک اس کے لیے ایک فرشتہ پیدا کرے گا۔ پھر وہ قیامت تک جو کچھ بھی عبادت کرے گا۔ وہ عبادت اس کے نامہ اعمال میں لکھی جاے گی۔
۔ جو شخص سات روز تک متواتر ۱۰۰ مرتبہ روز پڑھے گا وہ انشا اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
۔ اگر کوی شخص الاد نرینہ کے لیے ۱۰۰۰ مرتبہ پڑھے تو مراد پوری ہو گی۔۔
۔ اگر کوی شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا دل نور ایمان سے منور ہو جاے تو وہ شخص روزانہ ۱۱۰۰ مرتبہ اللہ الخالق صبح و شام پڑھے تو دل عبادت میں خوب لگے گا۔
المتکبر کا ودر کرنے والا حلیم الطبع ہوتا ہے۔۔۔۔ یہ اسم جلالی ہے۔اعداد اس کے ۶۶۲ ہیں۔۔
۔ جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد ۳۳ مرتبہ یا متکبر کا پڑھنا معمول بنا لے تو اللہ تعالی اسے اپنے قرب سے نوازے گا۔ ۲۔جس شخص کو بد خوابی میں احتلام ہو جاتا ہو۔یا خوفناک خواب آتے ہوں۔ تو وہ سونے سے پہلے ۱۰۰ مرتبہ یا متکبر پڑھ لیا کرے اور یہ عمل ۴۰ دن تک کرے انشا اللہ اس کی یہ تکلیف ختم ہو جاے گی۔۔
۔ جو شخص روزانہ ۶۶۲مرتبہ یا متکبر پڑھے گا اللہ پاک اس کے ہر کام میں برکت ڈالے گا۔۔
الجبار کا ورد کرنے والا محتاجوں کی مدد کرتا ہے۔۔۔۔ یہ اسم جلالی ہے۔اس کے اعداد ۲۰۶ ہیں۔
۔ ایک سیر خالص سرسوں کا تیل لیں۔ روزانہ اس تیل پر ۱۰۰۰ مرتبہ یا جبار پڑھ کردم کریں۔اور پھر اس تیل کو کمزوز بچوں یا جن بچوں کی نشوونما پیداشی طور رکی ہوی ہو ان کے جسم پر مالش کریں یہ متواتر جاری رکھیں انشا اللہ بچوں میں طاقت آجاے گی۔کمزوری اور دبلاپن ختم ہو جاے گا۔
۔ اگر کسی شخض کے ہاں اولاد پیدا ہو کر مر جاے یا اولاد پیدا ہونا بند ہو جاے۔ تو وہ گیارہ روز تک نماز عشاء کے بعد روزانہ ۳۰۰۰ مرتبہ یا جبار پڑھ کر ۳ عدد بادام پر دم کرے۔ایک بادام روزانہ بیوی کو کھلاے اور ۲ بادام خود کھا کر جماع کرے۔ اس معمول کو ۱۱روز تک پابندی سے کرے۔انشااللہ تعالی الاد نرینہ پیدا ہو گی۔
العزیز کا درد کر نے والا اللہ سے عزت پاتا ہے۔۔۔۔۔ یہ اسم جلالی ہے اس کے اعداد ۹۴ ہیں ۔
۔ جو شخض نماز فجر کے بعد ۴۱ مرتبہ ہمیشہ پڑھتا رہے گا۔ وہ انشا اللہ اپنی زندگی میں کسی کا مختاج نہیں ہو گا۔
۔ جو شخض ۴۰ دن تک ۴۰ مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے گا۔ اللہ پاک اس کو معزز اور غنی فرماے گا۔۔ ۳۔ اگر کسی علاقہ میں بارش نہ ہو تی ہو تو اس علاقے کے لوگ رات کے آخری حصہ میں جمع ہو کر اس اسم پاک کو ۲۰۰۰ مرتبہ پڑھیں تو اللہ پاک کے حکم سے بارش شروع ہو جاے گی۔۔
۔ اگر کسی کو ملازمت نہ ملتی ہو یا نوکری سے برطرف کردیا ہو۔ تو اس صورت میں آدھی رات گزرنے کے بعد غسل کر کے ۲ نفل ادا کر کے بہ قبلہ رو ہو کہ ننگے سر کھڑے ہو کہ ۳۰۰ مرتبہ یا عزیز پڑھے اس کے بعد اللہ تعالی سے دعا کرے۔۴۰ روز یہ عمل کرے انشا اللہ عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی کامیابی نصیب ہو گی۔۔
یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۱۴۵ ہیں۔اس اسم پاک کا ذکر کرنے والا ہر کسی کے جان و مال کی حفاظت کی فکر رکھتا ہے۔۔اور خود اس کی حفاظت اللہ تعالی کرتا ہے۔
تہجد کی نماز کے بعد ۱۰۰۰ مرتبہ یا مھیمن پڑھ کر اس تصور کے ساتھ مراقبہ کریں کہ اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے۔ تو اس سے غیب کی دنیا سامنے آتی ہے۔
۔اگر کوی شخض اسم پاک کو ۲۹ مرتبہ خلوص دل کے ساتھ پڑھے۔تو اسے کبھی کوی غم لاحق نہیں ہو گا۔اگر روزانہ پڑھتا رہےتو تمام آفتوں سے محفوظ ہے گا۔۔
اس کے معنی سالم کے ہیں۔یعنی وہ جو سلامتی میں کامل ہو۔اسلام کا ورد کرنے والا دناوی مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے۔اس کے اعداد ۱۳۱ ہیں۔
۔ جو شخض۱۰۰۰ مرتبہ فجر کی نماز پڑھے گا۔ ہمیشہ تندرست رہے گا۔
۔اگر کوی بیمار بے ہوش ہو گیا ہو تو اس کے سرہانے ۳۰۰ مرتبہ یا رحمن یا سلام پڑھا جاے تو بہت جلد وہ مریض ہوش میں آجاے گا۔
۔ اگر مریض کے سرہانے بیٹھ دونوں ہاتھ اٹھا کر ۱۳۶ مرتبہ بلند آواز سے پڑھے جیسے مریض بھی سن لے۔انشااللہ شفاء ہو گی۔۔
۔ جو شخض کسی بیماری مبتلا ہو۔ بیماری معمولی ہو یا خطرناک خالص شہد لاکر رکھے اور اور اس پرروزانہ ۱۶۲ مرتبہ یا سلام پڑھ کر اور دم کرے اور صرف ایک انگلی چاٹ لیا کرے۔انشااللہ تیسرے دن نفع محسوس ہوگا۔اگر شہید ختم ہونے لگے تو اور لا کر ڈال لیا کریں۔یہ عمل با وضو کیا جاے۔
القدوس کا ورد کرنے والا جھوٹ اور غیبت سے پاک ہو جاتا ہے۔۔۔۔ یہ اسم جمالی ہے اس کے اعداد ۱۷۰ ہیں۔اس مبارک اسم کی تاثیر یہ ہے۔اس کا پڑھنے والا۔چوری۔شراب۔زناء۔ جھوٹ۔ دھوکہ دہی اور غیبت سے پاک ہو کر فرشتہ سیرت ہو جاتا ہے۔۔۔ ۔ نماز جمعہ کے بعد ۱۸۵ مرتبہ یا سبوح قدوس رب الملکتہ والروح۔ پڑھے اور پھر اس انگلی سے ’بغیر پانی’ کے ایک روٹی پر لکھ کرکھاے تو تمام آفات سے محفوظ رہے گا۔اور عبادت کی توفیق ہو گی۔۔
۔ شادی کے بعد عورت حاملہ ہو تو صبح و شام ۱۰۰ مرتبہ یا قدوس پڑھ کر عورت اپنے پیٹ پر پھونک مارے تو اللہ کے حکم سے بچہ خوش اخلاق ۔ باکردار۔فرمانبردار اور خوبصورت پیدا ہو گا۔
۔ جو شخص یا ملک یا قدوس ہر روز نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کرے۔ تو خدا کے فضل سے کبھی کسی گندے مرض ۔ بوسیر’ بواسیر’ ناسور وغیرہ میں مبتلا نہیں ہو گا نہ کبھی اس کے پردے والی جگہ پر کوی بیماری نہیں ہو گی۔۔۔
۔ بواسیر جیسے موذی مرض سے نجادت کے لیے ہر روز نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد گیارہ گیارہ دورد شریف کے سا تھ ۱۱ مرتبہ یا مالک یا قدوس کا ورد کریں۔اللہ کے فضل سے بواسیر کے مرض سے افاقہ ہو گا۔مسلسل عمل سے مرض سے نجات مل جاے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ اسم جمالی ہے اور اعداد اس کے ۹۰ ہیں۔ اس مبارک نام اثر یہ ہے۔کہ اس کا پڑھنے والا اپنی حاجت سواے اللہ کے کسی اور کے سامنے پیش نہیں کرتا۔
۔ جو شخص روزانہ فجر کی نماز کے بعد یا ملک کثرت سے پڑھے گا اللہ تعالی اسے غنی فرما دے گا۔ ۔ اگر کسی شخص کو روزگار نہ ملتا اور شدید تنگدستی ہو تو ۱۱۰۰ مرتبہ روزانہ ۱۲۰ دن تک یہ اسم پاک پڑھے۔ انشا اللہ روزگار مل جاے گا۔
۔ جو لوگ مالی تنگی کی وجہ سے اپنا مکان نہ بنا سکتے ہوں۔ تو ان کو چاہے کہ اس اسم پاک کو سارے دن میں ۱۰۰۰۰ مرتبہ چلتے پھرتے ہر وقت با وضو پڑھتے رہیں۔ کم از کم تین سال تک یہ ورد جاری رکھیں۔انشا اللہ اللہ پاک غیب سے مدد فرما یں گے۔اور حسب خواہش گھر بن جاے گا۔
یارحیم یہ اسم جمالی ہے۔اس کے اعداد ۲۹۸ ہیں۔ ۔ اگر کوی غیر مسلم اعتقاد کے ساتھ صراط مستقیم کی تلاش میں یا ریم کا وظیفہ پڑے گا۔انشا اللہ مسلمان اور صاحب ایمان ہو کر مرے گا۔ ۔جو ۵۰۰ مرتبہ یا رحیم فجر کی نماز ک’ بعد روزانہ خلوص کے ساتھ پڑھے گا۔تمام خلقت مہربان ہو گی۔اور دشمن
سامنے آے گا تو نرم ہو جاے۔۔۔
۔ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد ۱۰۰ مرتبہ یا رحیم پڑھے۔ااس کے قلب میں رقت اور شفقت پیدا ہو گی۔ ۔اس اسم پاک کو روزانہ ۲۵۸ مرتبہ پڑھنے والا صاحب ایمان مرے گا۔ قبر کی منازل آرام کے ساتھ سے طے ہوںگی۔ اللہ اس پر رحم فرماے گا۔
۔ جو شخص اس اسم پاک کو روزانہ ۱۵۴۸ مرتبہ سونے پہلے پڑھے گا۔تو اس کی تمام مشکلات دور ہو جاے گی۔ اگر کسی سے کام پڑ ے گا تو فورا ہو جاے گا۔دنیا اور آخرات میں سعادت حاصل کر گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔