جس شخص کے کان میں درد ہو یا پھنسی کان کے اندار ہو اور شدید تکلیف ہو تو وہ شخص ایک ہزار ۱۰۰۰ مرتبہ
یاسمیع پڑھے اور کاٹن’روی’ پر دم کرکے کان میں رکھے۔ سات دن تک یہ عمل کرے انشااللہ تکلیف دور ہو گی۔
فرض نماز کے بعد ۱۱ مرتبہ اسم پاک کو پڑھے سے انسان ساری عمر بہرہ ہونے سے محفوظ رہتا ہے۔۔
بواسیر ایک موذی مرض ہے۔اور
بعض اوقات اس مرض میں ادویات
اثر نہیں کرتی۔ جب یہ صورتحال
درپیش ہو تو دوا کے اوپر اس
اسم پاک کو ۱۲۵۰۰ مرتبہ پڑھیں۔
اور اس کے بعد دوا کو استعمال کریں۔
انشااللہ اس دوا میں اثر پیدا ہو گا۔
اگر کسی کو اونچا سنای دیتا ہو۔ تو خالص روغن بادام لے کر اس پر با وضو ۵۰۰ مرتبہ یاسمیع پڑھ کر دم کریں۔
یہ عمل شروع کرتے وقت پوری بسم اللہ شریف پڑھیں۔ یہ تیل سوتے وقت ایک ایک قطرہ کانوں میں ڈالا کریں۔
انشاءاللہ نقص سماعت دور ہو گا۔۔
اگر کسی کے کان میں درد ہو اور کسی طرح بھی آرام نہ آتا ہو تو سات دن تک فجر کی نماز کے بعد ۲۱ مرتبہ
درود شریف پڑھے اور اس کے بعد سات سو مرتبہ پڑھے اور پھر ۲۱ مرتبہ درود شریف پڑھے اور اپنے دونوں
ہاتھوں دم کرے اور ہاتھ اپنے کانوں پر پھیرے۔ انشاء اللہ کان کا درد درور ہو گا۔۔
0 comments:
Post a Comment