آپ کو کوئی مسلہ درپش ہو۔ مثلا کاروبار میں بندیش۔ پسند کی شادی۔ ناقبلے علاج بیماری ہو تو آپ نیچے اسلامی فورم میں ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔ ہمارے علامہ کرام قرآن و سنت کی روشنی میں آپ کے سوال کا جواب دیں گے۔ اس کی کوئی فیس نہیں ہے
Showing posts with label New Treatment. Show all posts
Showing posts with label New Treatment. Show all posts

الصبور

 یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۲۹۸ ہیں۔

 اگر کسی عورت یا مرد کو کوئی صدمہ پیش آئے
 یعنی اولاد یا کوئی عزیر فوت ہو گیا ہو۔
 تو ۱۰۰۰ مرتبہ یاصبور پڑھ کر پانی پر دم کرکے
 اس کو پلائیں سات دن تک یہ عمل کریں۔
 انشاءاللہ بے چین دل کوصبر آ جائے گا۔




الرشید



 یہ اسم جلالی اور جملالی مشترکہ خصوصیات کا حامل ہے۔
  اس کے اعداد ۵۱۴ ہیں۔

 یہ اسم پاک ہر قسم کے نشہ چھڑانے کے لیے بہت اکیسر کا 
 کام دیتا ہے۔۔
 اس مقصد کے لیے ۱۱ روز تک یارشید ۱۱۵۰۰ پڑھ کر پانی  
 پر دم کریں اور نشہ کرنے والے بستر اور کپڑوں پر چھڑکیں 
 دن میں تین مرتبہ چھڑکنے کا عمل کریں اور باقی پانی اس کو
 پلا دیں۔ انشاء اللہ نشہ کی عادت چھوٹ جائے گی۔

  اگر کسی یادداشت کمزور ہو اور بھول جانے کی عادت ہو
 تو وہ ہر نماز کے بعد یارشید ۱۲۱ مرتبہ مکمل یکسوئی کے ساتھ
 پڑھے انشاء اللہ بھول جانے کی عادت رفتہ رفتہ ختم ہو جائے گی۔

الوارث


یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۷۰۷ ہیں۔ 

 اگر کوئی عورت بانجھ ہو تو وہ ہر نماز کے بعد بکثرت
 اسم پاک یاوارث پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا کرے۔
 انشاءاللہ بانجھ پن ختم ہو جائے گا۔

  اگر کوئی شخص اولاد نرینہ سے محروم ہو تو 
  ۴۰ روز تک خلوص نیت سے روزے رکھے اس 
 دوران نماز عصر کے بعد ۱۰۰۰ مرتبہ یاوارث پڑھے۔
 اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور پانی
 پر دم کر کے اپنی بیوی کو پلائے انشاءاللہ مراد پوری ہو گی۔



الباقی


 یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد ۱۱۳ ہیں۔۔

 جس شخص کی صحت اکثر خراب رہتی ہو اسے
 چاہیئے کہ وہ ہر وقت اللہ شافی اللہ باقی کا 
 ورد کرے انشاءاللہ بیماری دور ہو جائے گی۔۔



البدیع


 یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۸۶ ہیں۔۔

 اگر کوئی شخص اپنے عہدہ یا ملازمت سے معزول 
 ہو گیا ہو 
 تو اسے چاہیئے کہ ۲۱ روز تک روزانہ سات سو
 مرتبہ یابدیع پڑھے انشاءاللہ دوبارہ وہی عہدہ مل جائے گا۔۔



الہادی


  یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۲۰ ہیں ۔۔

 ایسے شیرخوار بچے جو بہت زیادہ روتے ہوں
  اگر والدین ۱۱ مربتہ یاھادی کو پڑھ کر بچے 
 دم کرے انشاءاللہ ان کا رونا بند ہو جائے گا۔
 یہی عمل شرارتی بچوں پر شرارتیںچھڑانے
 کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔۔



النور




 یہ اسم جلالی اور جمالی مشترکہ خصوصیات کا حامل ہے۔
 اس کے اعداد ۲۵۶ ہیں۔

 اگر کوئی ۱۱ مرتبہ یانور سفید کاغذ پر لکھ کر اپنی
 دکان پر لگائے گا تو کاروبار میں خیرو برکت پیدا 
 ہو گی۔۔
  اگر گھر میں لگائے گا تو گھر میں امن و سکون ہو گا۔
  

النافع

 اسم النافع کا ورد کاروباری افراد کے لیے بہت مفید ہے
 یہ اسم جلالی ہے اس کے اعداد ۲۰۱ ہیں۔

 اگر کسی کو ملازمت نہ ملتی ہو یا کسی کے رزق میں 
 برکت نہ ہو تو اس کو چاہیئے کہ فجر کی نماز کے 
 بعد ۴۱ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اس کے بعد 
 ۱۱۰۰ مرتبہ یانافع پڑھے اور آخر میں ۴۱ مرتبہ
  سورہ فاتحہ پڑھے ۔ یہ عمل ۴۱ دن کرے۔
 انشاء اللہ روزی میں برکت ہو گی۔
  یہ وظیفہ وہ لوگ بھی ضرور کریں 
 جو بے روزگار ہیں۔





الضار


 اسم الضار کا ورد شیطانی حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
 یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد ۱۰۰۱ ہیں۔۔

 شیطان کے حملوں اور نفس امادہ کے وسوسوں سے بچنے 
 کے لیے اس اسم پاک یاضار کو صبح ۱۰۰۰ مرتبہ اور شام 
 کو ۱۰۰۰ مرتبہ پڑھنا مفید ہے انشاءاللہ چند ماہ پڑھنے سے

 شیطانی وسوسوں سے نجادت مل جائے گی۔
 اگر ایسا نہ کر سکتا ہو ہو تو ہر نماز کے بعد 
 ۳۶
 مرتبہ پڑھ لیا کرے۔




Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...